چترال (بشیر حسین آزاد) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ چترال میں فوج اور سول کے درمیان ایک آئیڈیل تعلق کار موجود ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل احسن طریقے سے حل ہورہے ہیں اور امن وامان کو درپیش خطرات بھی پید ا ہونے سے پہلے ہی ختم ہوتے ہیں اور گولین گول میں سیلاب کے ناگہانی مسائل اور جشن شندور کا ایک ہی وقت میں انعقاد اس تعلق کار کی بہترین مثال ہے اور یہ سول ملٹری قیادت کا مقامی مسائل پر ایک ہی پیج پر ہونے کے ثمرات ہیں۔ چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ سول ملٹری لیزان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں منشیات کے لعنت سے بچانا، فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھنا، کلین اینڈ گرین چترال کے طرف عملی قدم اُٹھانے اور مختلف پروپیگنڈوں کاسدباب کرنے میں اس کمیٹی کا اہم کردار ہوسکتاہے۔ انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میں کہاکہ ہم اپنے بارڈر پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہیں اورمقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ہمسایہ ملک کچھ بھی کرسکتی ہے لیکن ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں اور اس میں سویلین کی بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، ڈی سی لویر چترال نوید احمد،ڈی پی او چترال وسیم ریاض، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے، سیاسی رہنما ؤں کرنل (ریٹائرڈ) سردار محمد، مولانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن، صاحب نادر ایڈوکیٹ، ریاض حسین، ظہیرالدین نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کئے جن کا تعلق بجلی اور صاف پانی کی فراہمی، ضلعے کے اندرمختلف سڑکوں کی خستہ حالی اور سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے کے حکام کی مسلسل خاموشی اور اس کے نتیجے میں عوامی بے چینی پیدا ہونے اور حالات کے خراب ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اس موقع پر موجود سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ صحت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران نے اپنے اپنے محکمہ جات کی طرف سے پوزیشن واضح کئے۔ اس موقع پر اس بات کا سختی سے نوٹس لیا گیا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا کو منفی اندازمیں استعمال کرکے امن وامان کی حالت کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے افراد کوئی رورعایت اور نرمی کے مستحق نہیں اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے