چترال(نمائندہ چترال میل)دورانِ حمل سب سے زیادہ خواتین کو جو مسئلہ درپیش آتا ہے وہ معیاری خوارک اورخون کی کمی کا مسئلہ ہے پسماندہ دیہی علاقوں میں اکثر خواتین اس کاشکار ہوتی ہیں اور یہی کمزوری آگے جاکر بچے کی نشونما کو بھی متاثر کرتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ اچھی خوراک کا نہ لینا ہے،یا خوراک میں آئرن کی کمی کا ہونا ہے۔اسی لئے متوازن غذا کی سب سے زیادہ ضرورت دورانِ حمل ہی ہوتی ہے ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے، ان خیالات کااظہار آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل پروگرام منیجرمعراج الدین چترال میں ہونے والی آگاہی پروگرام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ حمل کے دوران عورت کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونماہوتی ہے جن کامقصدبچے کوبچہ دانی میں پرورش پانے کے لئے موزوں حالات مہیاکرناہوتاہے ساتھ ہی ساتھ ماں کی دودھ کی تیاری میں اس کااہم کردارہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹ میں پلنے والابچہ چونکہ اپنی غذائی اماں کے جسم سے حاصل کرتاہے اس لئے ماں کی غذائیت رحم میں پلنے والے بچے کی نشوونمامیں اہم کرداراداکرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماں کی حمل سے لیکربچے کی پید ائش تک بچے کودودھ پلانے کے عرصے میں اچھی اورمناسب غذاکااستعمال کریں۔ا س موقع پر AQCESSکے پراجیکٹ آفیسر ظاہرہ جاوید اوردیگرنے کہاکہ ماں بننا ایک بہت خوبصورت احساس ہے ایک بہت بلند مرتبہ عورت کو اللہ کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے۔لیکن یہ مرتبہ حاصل کرنے میں اس کو کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے،کس طرح اور کیا کیا تبدیلیاں اس کے اندر واقع ہوتی ہیں اور اس کو ان دنوں میں کس قسم کی غذاکی ضرورت پڑ سکتی ہے،یہ معلومات ہر ماں بننے والی عورت کے پاس ہونی چاہیے،تاکہ وہ اپنے اور اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھ سکے۔انہوں نے کہاکہ
۔آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیرنگرانی کام کرنے والے ادارہ AQCESSکی تعاون سے چترال کے مختلف علاقوں میں بچوں کوبروقت طبی امداددینے،ماوں کوخطرناک بیماریوں بچانے،مناسب خوراک دینے اوردیگراہم امورپرآگاہی پروگرامات کررہے ہیں۔یہ پروگرام چترال کے دوردرازعلاقوں میں گھرگھرپہنچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا اجلاس،، یکم نومبر تک بجلی کی بحالی کےلئے ضلعی حکومت کو ڈیڈلائن ورنہ۔۔۔
- ہومموبائل کا غلط استعمال ذہنی صلاحیت کو متاثر کردے گا‘ ماہرین
- ہوم77سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا،امیرجماعت اسلامی وجہہ الدین
- ہومملزم حمید خان ولد ٹیکہ خان سکنہ منور گرم چشمہ کے قبضے سے 7.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد۔ چترال پولیس
- ہومکھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی
- ہومچترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد ۔۔نسلوں میں فاصلے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا