چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مختلف مقامات میں سیلاب سے مکانات, روڈز, پل, دکانیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں. اور کء کلومیٹر روڈز سیلاب برد ہونے کی وجہ سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں. سیلاب سے سب سے بڑا نقصان تریچ میں ہوا. جہاں سیلاب مقامی بجلی گھر کے دو پول بہا لے گیا. اس وقت لائن پر بجلی موجود تھی. لائن زار قوت اور تاج محمد کی دکانوں پر گرا جس سیشاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی. اور دکانوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا. دکاندار تاج محمد کے بیٹے نوجوان خلیل احمد نے دکان کی میں سویچ لائن آف کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جھلس گیا. جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا کر پشاور روانہ کر دیا گیا ہے. ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. مقامی سوشل ورکر زار نبی کے مطابق تین گودام اور دو دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اور مجموعی طور پر زار قوت اور تاج محمد کا ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے. سیلاب نے شیشی کوہ, تورکہو, پرکوسپ میں بھی تباہی مچائی ہے. پرکوسپ میں رابطے کا واحد پیدل پل دریا برد ہو چکا ہے. کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے. اور لوگ مین روڈ سے رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں. ورکوپ میں سڑک سیلاب برد ہونے سے تریچ،کھوت, ریچ و دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے. جبکہ ریچ تورکہو میں بھی سیلاب نے نقصان کیا ہے. اسی طرح شیشی کوہ میں سیلاب سے تقریبا بیس کلومیٹر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے. اور لوگ انتہائی مصائب سے دوچار ہیں. مقامی متاثرین نے کہا ہے کہ ابھی تک ان سے حکومتی سطح پر کوئی امداد نہیں پہنچی ہے. جبکہ وہ مشکلات کا شکار ہیں
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



