ریشن بجلی گھر سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے عوام تقریبا 4 سال تک بجلی کی بندش کی وجہ سے پریشانی اور شدید مشکلات میں گھیرے رہے. عبد الستار خان سماجی رہنما اپر چترال

Print Friendly, PDF & Email

ریشن بجلی گھر سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے عوام تقریبا 4 سال تک بجلی کی بندش کی وجہ سے پریشانی اور شدید مشکلات میں گھیرے رہے۔ جب گولین گول بجلی گھر سے چترال کو بجلی فراہم ہونا شروع ہوگٸ تب جا کے اپر چترال کے غریب عوام نے سکھ کا سانس لیا اور بجلی کی طرف سے پریشانی تقریبا ختم ہو گٸ مگر بد قسمتی سے حال ہی میں گولین گول بجلی گھر سیلاب کی نظر ہونے کی وجہ سے بجلی کی بندش نے دوبارہ عوام کا جینا حرام کرنا شروع کیا ہوا ہے۔ چترال بالخصوص اپر چترال کے وہ علاقے جن کے لیے SRSP, AKRSP جیسے اداروں نے Mini Hydral power projecs بنا رکھے ہیں ان علاقوں میں بجلی ضروریاتِ زندگی کو کسی حد تک پوری کر رہی ہے۔ SRSP کے تعاون سے ایسے ہی ایک Hydral Power Project آوی لشٹ کے مقام پر اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی کے لیے بھی بنایا جا چکا ہے۔ جس کو بنے 3 سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے مگر اب تک اِس سے علاقہ مستفید نہیں ہو سکا ہے۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقہ بونی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روز بروز بھڑتی ہوٸ گرمی سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ اِس مشکل صورتِ حال کے پیشِ نظر بونی کے عوام نہایت سنجیدگی کے ساتھ ڈسٹرکٹ اتظامیہ ڈی سی اپر چترال۔۔۔۔۔ اور لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ، تحصیل ناظم مولانا یوسف اور عوامی نماٸندوں ایم این اے مولانا عبد الاکبر اور ایم پی اے ھدایت الرحمن اور متعلقہ اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی کے لیے بجلی کے مسلے کو سنجیدہ لیتے ہوۓ آوٸ لشٹ کے مقام پر بنے اِس Hydral Power Project کو فوری طور پر بحال کریں جس کی علاقے کو اشد ضرورت ہے۔ اگر یہ بجلی گھر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے تو وہ بھی عوام کو کھل کر صاف بتایا جاۓ تاکہ لوگ مزید اندھیرے میں نہ رہیں اور اپنے لیے کوٸ متبادل راستہ سوچ سکیں۔
شکریہ