اپر چترال کے متعدددیہات میں گزشتہ دنوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی وجہ سے برفباری۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے متعدددیہات میں گزشتہ دنوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی وجہ سے برفباری ہوگئی جس سے ان علاقوں نے ایک مرتبہ پھر سفید چادر اوڑھ لئے ہیں۔ اپر چترال میں وادی تریچ کی آخری گاؤں اور تریچ میر کے دامن پر واقع شاگروم میں اٹھ انچ برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ اپر چترال ضلعے کے دیہات کھوت، ریچ، مڑپ، یارخون ویلی، بروغل اور لاسپور بالا میں بھی 5انچ سے لے کر 7انچ تک برف پڑ گئی ہے جبکہ لوئر چترال ضلعے کے لوٹ کوہ وادی میں بگشٹ اور گبور میں برف باری ہوئی ہے۔ برفبار ی کی وجہ سے چترال شہر اور مضافات کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت نچلی سطح پر آگئی ہے اور سردی نے شدت اختیار کی ہے۔