چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سودوربا کے خلاف موثر آواز اٹھانا اور اس بارے میں بل جمع کرنا اہالیان چترال کے ووٹوں کا حق ادا کرناہے جوکہ سودکے تمام دروازوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کردیتا ہے اور اگر یہ بل اسمبلی سے منظور ہوجائے تو پی ٹی آئی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہوگا اور ریاست مدینہ کی طرف ایک اہم قدم اور ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جوکہ اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ ہفتے کے دن چترال پریس کلب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سابق ٹاؤن چیرمین حکیم مجیب اللہ، عبدالسمیع، عبدالکبیر اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اہالیان چترال کے لئے یہ خوشی کا مقام ہے کہ ان کے منتخب کردہ نمائندے نے حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے سو د کی لغنت کے خلاف قانون لانے کے لئے قدم اٹھالیا ہے جس کی منظوری کا دن سود ی نظام کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہونے والوں کے لئے عید کا دن ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسپیکر اسد قیصر اور علی محمد خان، فرو ع نسیم سمیت بعض وزراء اور ارکان اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرکے اس بل کو پیش کرنے میں معاونت فراہم کی۔ چترال کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ بروز تا گہیریت گاؤں تک ٹرانسفارمر وں کی تنصیب کے بعد بہت جلد ہی ان دیہات کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی شرو ع ہوگی جس پر 7کروڑ 88لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ ان کی کاوشوں سے کالاش ویلی روڈ، گرم چشم روڈ اور چترال شندور روڈوں کو این ایچ اے کے سپرد کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں اور مواصلات ہی کے سیکٹر میں بونی بزند روڈ پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے 80میلین روپے ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ آنے والی بجٹ میں 200میلین روپے مزید طلب کئے گئے ہیں۔ مولانا چترالی نے چترال کی ترقی کے حوالے سے وفاقی وزراء فروع نسیم، علی محمد خان، مراد سعید، عمر ایوب خان، پرویز خٹک، شہریار افریدی، زبیدہ جلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی انہوں نے چترال کے حوالے سے مسائل کو اسمبلی کے فلور پر پیش کیا تو انہوں نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہر ہ کیا اور ان کو سپورٹ کیا اور مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کے لئے چترال کے عوام ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے فوراً بعد وزیر اعظم کے شکایات سیل کے انچارج علی محمد خان چترال کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال شندور روڈ اوردوسرے روڈ پراجیکٹ سی پیک منصوبے کے تحت کئے جارہے ہیں جن میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے مطابق نو ماہ لگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



