پیرا میڈکل سٹاف کا اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال شروغ

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفراز شاہد سے) پیرا میدیکل سٹاف کے مطالبات پورا نہ کرنے پر صوبہ بھر احتجاج کا آرڈر۔ اس حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر بونی کے پیرا میڈیکل سٹاف نے تمام مریض اور اٹنڈنٹ حضرات کو مطلع کیا کہ آج یعنی 17اپریل 2019سے صوبائی لیول پر آل پیرا میڈیکل اسٹاف کے پی کے کا اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے غیر معینہ مدت تک مکمل طور پر ہڑتال شروغ کی ہے۔یہ حکم صوبائی صدر پیرا میڈکل سٹاف کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔