وطن عزیز کی دفاع کے لئے ہم پنشنروں کو فرنٹ لائن میں لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ ہم تربیت یافتہ لوگ ہیں اور ہر قسم کی ہتھیار استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ ریٹائرڈ حوالدار رحمت خان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پاک آرمی کے ریٹائرڈ حوالدار اور سابق اتھلیٹ رحمت خان نے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ حالیہ انڈیا پاکستان پر حملہ آؤر ہوکر جو جارحیت کررہا ہے، اس جارحیت کے خلاف ہم تمام پنشنرز ضلع چترال انڈیا کے اس جارحیت کے خلاف اپنی پاک وطن کی دفاع کے لئے فرنٹ لائن میں لڑنے کے لئے بالکل فٹ اور تیار ہیں اگرچہ ہمیں ریٹائرڈ ہوکر کافی عرصہ گزر گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کی دفاع کے لئے ہم پنشنروں کو فرنٹ لائن میں لڑنے کا موقع دیا جائے کیونکہ ہم تربیت یافتہ لوگ ہیں اور ہر قسم کی ہتھیار استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہ کہ نوجوان حاضر سروس جوانوں کو بیک لائن پر ٹھہرایا جائیاور ہمیں آگے بھیج دیا جائے اور ہم یہ تسلی دیتے ہوئے ہیں کہ ہم قوم کو شرمندہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چترال کے پنشنر فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے اور انہیں فرنٹ لائن پر ہندو سرکار کے ساتھ لڑنے کا موقع دیں گے۔