چترال(نمائندہ چترال میل) بدھ کے روز دروش چوک میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر اظہار تشکر کے طور ایک مختصر جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ جلسے کی سربراہی قاری جمال عبدالناصر کر رہے تھے جبکہ تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز، پی ٹی آئی کے سمیع اللہ، ویلج کونسل فورم کے صدر ناظم عمران الملک، ظاہر خان، خوش نواز ودیگر نے جلسے سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستانی قوم کو للکارا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان ائیر فورس کی طرف سے بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم امن پسند قوم ہیں مگر کسی کی جارحیت کو قطعاً تسلیم نہیں کرینگے اور منہ توڑ جواب دینگے۔اسی طرح پاکستانی فضائیہ کے لڑاکاطیاروں کی طرف سے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دوطیارے مارگرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کی خوشی میں چترال کے شاہی بازار اورپی آئی اے چوک میں بھی وکلا اور بازار دکانداروں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ مقررین نے خطاب میں پاکستان کی طرف سے انڈیا کے طیارے گرانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مادر ملت کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزائم کا اظہار کیا۔اس موقع پر لوگوں کی ایک جم عفیر موجودتھی جو پاک آرمی کے حق میں اور۔ہندوستان آرمی کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے،وکلا برادی کی طرف سے محمد کوثر ایڈوکیٹ اور تجار برادری کی طرف سے حاجی جلیل اور بشیر حسین آزاد نیجلسے کی قیادت کی
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



