ارندو میں بم کے دھماکے سے متعلق بعد سوشل میڈیا پر افوا ہوں سے خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔خو ر شید عالم محسود ڈپٹی کمشنر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال و کما نڈانٹ چترال لیویز فورس خو ر شید عالم محسودنے کہا ہے کہ ارندو میں دیسی ساخت کے زمین دوز بم کے دھماکے کے نتیجے میں چترال لیویز کے ایک جوان کے شہادت کے بعد سوشل میڈیا میں بعض عناصر کی طرف سے افواہیں پھیلانے کا سلسلہ گرم ہے جس سے خوف وہراس پھیلنے کا حدشہ ہے جبکہ حقیقت حال اس کے بالکل برعکس ہے۔ پیر کے روز اپنے دفترمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہید جوان کے نماز جنازے میں شرکت کے موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کو نہایت حوصلہ مند اور پرعزم پایا جوکہ اپنے مادر وطن کے لئے کسی قربانی کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال لیویز نے بھی دوسرے فورسز کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کی دفاع میں کردار ادا کیا ہے اور اس کے جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہید سپاہی کے لواحقین کے لئے پیکج بہت جلد اعلیٰ حکام کی طرف سے منظور کیا جائے گا۔