گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے چترال کی تمام تر وادیوں میں مسلسل بارش اور برفباری جاری ہے اور 90 فیصد علاقوں میں برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے چترال کی تمام تر وادیوں میں مسلسل بارش اور برفباری جاری ہے اور 90 فیصد علاقوں میں برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے اور کئی دوردراز علاقوں میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک برفباری اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جن میں بمبوریت، تورکھو، تریچ، اویر، گرم چشمہ روڈ شامل ہیں۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل اپروچ روڈ پرموٹر گاڑیوں کی ٹریفک جاری ہے جوکہ کسی بھی وقت برفباری کے باعث بند ہوسکتی ہے۔ پشاور سے یہاں پہنچنے والے مسافروں کے مطابق چترال سائیڈ میں لواری ٹنل تک اپروچ روڈ میں پولیس کی نفریوں کی برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکلنے میں مدد دیتے رہے۔بارش کے باعث چترال شہر میں کرفیو کا سماں رہا اور لوگ گھرو ں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ سڑکوں میں گاڑیوں کی آمدورفت بھی محدود رہا۔ ۔اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ضلعی انتطا میہ چترال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری اور برفباری کے پیش نظر مختلف دوردراز کے علاقوں کے رہنے والے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ انتہائی ناگزیر صورت کے سوا سفر کرنے سے اجتنا ب کریں کیونکہ پہاڑی علاقوں سے گزروالے سڑکیں انتہائی خطرناک ہوگئے ہیں جہاں کسی بھی وقت برفانی تودے اور پتھرگرسکتے ہیں۔ انہوں نے گرم چشمہ روڈ، بمبوریت، چترال بونی روڈ اور تورکھو روڈکو ان دنوں موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے خطرناک قرار دے دیا ہے۔