چیف سیکرٹری کا ہفتہ کے روز بمبوریت میں کالاش فیسٹول چیٹرامس کی احتتامی تقریب میں شرکت

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مختلف علاقوں گرم چشمہ، شاگرام اور مستوج میں واقع محکمہ صحت کے تین ہسپتالوں کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے ساتھ اگلے پانچ سالوں کے لئے توسیع دینے کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نویدکامران بلوچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد خان بنگش، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گرم چشمہ اور آر ایچ سی شاگرام کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا معائنہ کرنے کے ساتھ مقامی کمیونٹی سے ان کی رائے معلوم کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم اور اے کے ایچ ایس پی کے ریجنل ہیڈ معراج الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری جمعہ کے روز چترال پہنچنے کے بعدشاگرام کے دورے کے بعد افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی کا بھی دورہ کیا جبکہ ہفتہ کے روز بمبوریت میں کالاش فیسٹول چیٹرامس کی احتتامی تقریب میں شرکت کی۔