چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم کامران بلوچ کا دورہ اپر چترال

Print Friendly, PDF & Email

بونی (سرفراز شاہد سے) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم کامران بلوچ نے جمعہ کے دن سب تحصیل تورکھو شاگرام اور بونی کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ کمشنر مالاکنڈ سید ظہیر الاسلام، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل، سی ای او آغا خان ہیلتھ، ڈی سی چترال خورشید عالم محسود، اور دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی اسی طرح بونی میڈیکل سنٹر اور گورنمنٹ ہسپتال بونی کا بھی دورہ کیا۔ معززین علاقہ اور منتخب نمائندوں نے ان کا استقبال کیا اور انہوں نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔