وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ایون میں صفائی مہم کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ایون میں صفائی مہم کی گئی۔ جس میں ایون سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیمات کے نمایندگان، سول سوسائٹی کے افراد اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون کے اساتذہ و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہائیر سکینڈری سکول میں صفائی کے حوالے سے اے وی ڈی پی کے منیجر جاوید احمد نے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا۔ کہ انسانی صحت کیلئے ماحول کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔ اگر ہمارا ماحول صاف ستھرا نہیں ہو گا۔ تو ہم مختلف امراض کے حملوں سے نہیں بچ سکتے۔ اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہ صرف ہماری مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے ذہن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور ذہن پرا گندہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعظم کے اس مہم کو ہمیں کامیاب بنانے کیلئے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے۔ بعد آزان شرکاء نے کورو بازار سے صحن بازار تک آگہی واک کیا۔ اور بازاروں سے کچرے اُٹھائے۔ جنہیں جمع کرنے کیلئے اے وی ڈی پی کی طرف سے دستانے اور شاپنگ بیگ فراہم کئے گئے تھے۔