چترال (نمائندہ چترال میل) ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی نے لواری ٹنل پرسیکیورٹی اہل کار کے مبینہ طور پر نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے تک دھرنا دیا جسے بعد میں حکام کے ساتھ با ت چیت ختم کردی۔ میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتوار کی صبح 8بجے جب وہ قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوکر اپنی فیملی کے ساتھ لواری ٹنل پر پہنچا تو اپنی شناخت کرنے کے باوجود اُنہیں ٹنل سے گزرنے کی نہ صرف اجازت نہیں دی گئی بلکہ نامناسب رویہ بھی اپنایا گیا اور اُن کے ڈرائیور پر ہاتھ اُٹھایا گیا۔ اُنہوں نے کہا۔ کہ اس نا مناسب رویے کے خلاف انہوں نے ڈھائی گھنٹے احتجاج کیا اور دھرنا دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آیندہ لواری ٹنل پر چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کے جوان ڈیوٹی دیں تاکہ چترالی مسافروں کی پہچان میں آسانی ہو۔ مولانا چترالی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی تحریک استحقاق جمع کریں گے کیونکہ اُن کا اور چترال کے لوگوں کااستحقاق بُری طرح مجروح ہوا ہے۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے کہاکہ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ڈرائیور نے شناخت پیش کرنے کی بجائے سنتری سے بدتمیزی سے پیش آئے اور لڑپڑے جس سے ان کے سر چوٹیں بھی آئے۔ا نہوں نے کہاکہ ٹنل کے کھلنے کے اوقات کو این ایچ اے نے مقررکیا ہے جس پرعملدرامد کے لئے فورسز تعینات ہیں۔ درین اثناء چترال شہر میں اس واقعے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس سے جماعت اسلامی کے امیرمولانا جمشید احمد، تحصیل ناظم اور جے یو آئی کے لیڈر مولانا محمد الیاس اور ضلع کونسل کے رکن اور پی ٹی آئی کے لیڈر الحاج رحمت غازی نے خطاب کرتے ہوئے چترال کے منتخب نمائندے کے ساتھ اس ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا اجلاس،، یکم نومبر تک بجلی کی بحالی کےلئے ضلعی حکومت کو ڈیڈلائن ورنہ۔۔۔
- ہومموبائل کا غلط استعمال ذہنی صلاحیت کو متاثر کردے گا‘ ماہرین
- ہوم77سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا،امیرجماعت اسلامی وجہہ الدین
- ہومملزم حمید خان ولد ٹیکہ خان سکنہ منور گرم چشمہ کے قبضے سے 7.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد۔ چترال پولیس
- ہومکھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی
- ہومچترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد ۔۔نسلوں میں فاصلے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا