صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر آٹھ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری بی ایس 18کو بی ایس 19میں ترقی دے دی گئی۔ جس میں ڈاکٹر انورالدین ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال بھی شامل ہیں

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر مستقل بنیادوں پر آٹھ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری(بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سرجری (بی ایس۔19) میں ترقی دے دی ہے۔ترقی پانے والے افسران میں ڈاکٹر محمود جان ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک، (وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے)، ڈاکٹر علی محمد ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ، ڈاکٹر سرفراز احمد ای ایس ایچ نحقی پشاور، ڈاکٹر اصغر علی خان کٹیگری ڈی ہسپتال براول بانڈہ دیر بالا، ڈاکٹر انوار الدین ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال، ڈاکٹر عالمگیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک، ڈاکٹر ضیاء الرحمان ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ اور ڈاکٹر محمد نبی ڈی ایچ ایس (فاٹا) شامل ہیں۔درایں اثناء مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن (بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مختیار احمد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کو مستقل بنیادوں پر جبکہ ڈاکٹر محمد کوثر ڈی جی ہیلتھ آفس خیبر پختونخوا کو عارضی بنیادوں پر سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سکن کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جبکہ ترقی پانے والے افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔