چترال (محکم الدین ) چترال اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن (سی ایس پی او) کے صدر ثناء اللہ اور نائب صدر ارشاد الحق نے کہاہے۔ کہ چترال میں 5ہزار خصوصی افراد رجسٹرڈ ہیں۔جو کہ انتہائی مشکل حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، اس معاشرے اور حکومت میں خصوصی افراد کے مسائل سننے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ جو ان کی حالت زار پر رحم کھاسکے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ چترال سپیشل پیپلز آرگنائزیشن ایک واحد ادارہ ہے، جو چترال کے خصوصی افراد کیلئے کام کرتا ہے۔ اور اب تک کئی خصوصی افراد کو ویل چئیر اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کر چکی ہے۔ لیکن جو مدد اور تعاون تندرست اور صحت مند افراد کی طرف سے اُن کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وہ نہیں کیا جا رہا۔ اس لئے وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن حکومتی اور عوامی سطح پر عدم تعاون کے باوجود اپنی بساط کے مطابق اُن افراد کی مدد کر رہا ہے ۔ جن کی مجبوریوں کو تندرست و توانا لوگ نہیں سمجھ سکتے۔ ثناء اللہ نے کہا۔ کہ یہ کتنی افسوس کی بات ہے۔ کہ چترال میں ایک واحد اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ہے۔ وہ بھی پرائمری تک محدود ہے۔ اور اُس میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ اسپیشل ایجوکیشن کو کم آز کم میٹرک تک اپگریڈ کیا جائے۔ تاکہ خصوصی افراد صرف پرائمری تک محدود نہ رہیں۔ صدر سی ایس پی او نے کہا۔ کہ یہ چترال کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ کہ چترال اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن کی کوششوں سے پچھلے تین سالوں سے آل پاکستان اسپیشل فیسٹول ایبٹ آباد میں شرکت کرکے بچوں نے کئی ایوارڈ اور گولڈ میڈل حاصل کئے۔ اور پورے ملک میں نام پیدا کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ اب ملاکنڈ کی کرکٹ ٹیم چترال کا دورہ کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے چترال کی ضلعی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور چترال کے تمام NGO,sسے مطالبہ ہے۔ کہ اُن کی رہائش اور طعام کا انتظام کرکے چترال کے اسپیشل افراد اور آنے والے اسپیشل مہمانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



