(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخواحکومت نے اپنے وسائل سے صوبے کے مختلف علاقوں میں پن بجلی کی پیداوارکے منصوبوں (ہائیڈروپاورپراجیکٹس) سے پیداہونے والی سستی بجلی کے موثر استعمال کے لئے صوبے کی اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائنوں کی تعمیرپرسنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے۔2015ء کو چترال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے مکمل طورپر تباہ ہونے والے ریشون بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر وبحالی پرجلد کام کا آغاز ہوجائے گا جبکہ صوبائی حکومت کی واپڈاکے ساتھ گولن گول بجلی گھر سے بجلی کی خریداری کے لئے واپڈاسے بات چیت جاری ہے۔ صوبے میں رواں سال 54میگاواٹ کے دومنصوبے بجلی کی پیداوارشروع کردینگے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین پیڈوبورڈصاحبزادہ سعید احمد نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرسید ظفر علی شاہ،پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرزین اللہ شاہ،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ فیاض خان،انجینئرعبداللہ شاہ،انجینئرسید مصورشاہ اورسابق چیف انجینئرواپڈاارباب خدادادنے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پیڈوچیف انجینئرزین اللہ شاہ نے بورڈ کوصوبے میں جاری توانائی منصوبوں 40.8میگاواٹ کوٹو، 69میگاواٹ لاوی،84میگاواٹ مٹلتان،10.2میگاواٹ جبوڑی اور11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹس پرکام کی رفتارکے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس کوبتایا گیاکہ رواں سال36.6میگاواٹ درال خوڑاور17میگاواٹ رانولیاہائیڈروپاورپراجیکٹس باقاعدہ طورپربجلی کی پیداوارشروع کردینگے جبکہ گزشتہ سال2.6میگاواٹ مچئی ہائیڈروپاورپراجیکٹ نے پہلی ہی بجلی کی پیداوارشروع کردی ہے۔بورڈنے پیسکوکے کمزورٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائنیں بچھانے پر زوردیا۔ اجلاس میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مکمل ہونے والے252 منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزکومقامی آبادی کے حوالے کرنے کے بارے میں جلدMechnismتیارکرنے پرزوردیاگیا۔بورڈکوسکولوں اورمساجد میں شمسی توانائی کے منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں پیڈوکے ا ٓئندہ مالی سال کے بجٹ کو فنانس کمیٹی اورپیڈوملازمین کے مطالبات کے بارے میں ایچ آرکمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں فوری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کمیٹیوں کی سفارشات کے بعد آئندہ بورڈ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے۔چیئرمین بورڈ صاحبزادہ سعید اورسیکرٹری توانائی انجینئرسید ظفرعلی شاہ نے توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارمزیدتیزکرنے پر زوردیتے ہوئے خبردارکیاکہ کسی بھی منصوبے میں سستی اورلاپرواہی کاذمہ دارمتعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرہوگالہٰذامنصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی بھی تاخیری حربہ ناقابل قبول تصورکیاجائے گا۔انہوں نے ادارے میں تمام امورمروجہ قوانین کے مطابق چلانے کی ہدایات جاری کیں۔
٭٭٭٭
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



