چترال (ظہیر الدین/سید نذیر حسین شاہ سے) 2018ء کے الیکشن میں ایک دوسرے کے مدمقابل چار بڑی سیاسی جماعتوں ایم ایم اے، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدوار وں نے یارخون، لاسپور،تورکھو اور تریچ سمیت اپر چترال کے بالائی علاقوں کا دورہ مکمل کردیا۔یہ اتفاق کی بات ہے کہ ہفتے کی شب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ مستوج خاص، پی ٹی آئی کے عبداللطیف اور اسرارالدین صبور زانگ لشٹ تورکھو، پی پی پی کے سلیم خان اور حاجی غلام محمد میراگرام نمبر 2یارخون اور ایم ایم اے کے مولانا عبدالاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمن شاگروم تریچ میں رات گزارنے والے ہیں۔ نمایان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور دوسرے رہنماؤں کا بیک وقت اپر چترال کے علاقوں میں آنے سے علاقے میں سیاسی گہماگہمیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہی ہے اور ان علاقوں میں ابھی گندم کی کٹائی کا سیزن میں کچھ دن باقی ہونے کی وجہ سے فارغ وقت کی دستیابی سے تمام سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں حاضری قابل ذکر بتائی جاتی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکن گاؤں گاؤں کارنر اجلاسوں کی تیاری میں نہایت مصروف بتائے جاتے ہیں۔ اے پی ایم ایل کے چیر مین ڈاکٹر محمد امجد اور عوا می نیشنل پارٹی کے حاجی عیدالحسین تاہم ابھی اپر چترال کی تفصیلی دورے پر جانے والے ہیں۔ڈاکٹر امجد نے ابھی تک دروش، ایون، کوہ کا علاقہ ریشن تک دورہ مکمل کیا ہے جبکہ حاجی عیدالحسین تورکھو کا دورہ کرنے کے بعد لویر چترال اور چترال ٹاؤن پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ اتفاق کی ایک اور بات یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چترال شہر میں اپنے اپنے جلسہ ہائے عام 18۔جولائی کے بعد ترتیب دی ہیں جس سے انتخابی گہماگہمیاں چترال ٹاؤن کو منتقل ہوں گے۔ یارخون گاؤں سے ایک ووٹر محمد عثمان اور تورکھو کے گاؤں شاگرام سے ذاکرللہ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور رہنما اپنی اپنی پارٹیوں کی منشور اور ترقیاتی کاموں پر فوکس کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کررہے ہیں جوکہ ایک مثبت تبدیلی بتائی جاتی ہے۔ درین اثناء پاکستان راہ حق پارٹی کے مولانا سعید الرحمن اور مولانا سراج الدین نے بھی مختلف علاقوں کا انتخابی دورے مکمل کرچکے ہیں۔ آزاد امیدوار شہزادہ تیمور خسرو لوٹ کوہ وادی مکمل کرنے کے بعد چترال ٹاؤن میں مختلف گاؤں کا تفصیلی دورہ کرنے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



