حسب سابقہ کی طرح امسال بھی دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں شندور میلہ دوسرے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حسب سابقہ کی طرح امسال بھی دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں شندور میلہ دوسرے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا اور شائقین کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر قانون اسد اللہ خان چمکنی اور آئی جی پی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ منعقدہ کھیل میں دوسرے روز کا پہلا میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت بلتستان سی ٹیم نے چترل سی ٹیم کو شکست دے کر جیت لی اور شائقین سے بھرپور تالیوں کی گونج میں داد وصول کی۔ اس موقع پر دوسرے روز کے آخری میچ میں چترال نے گلگت کی ٹیم کو چار گول کی واضح بھرتری سے شکست دی، اسی تیسرے روز کے میچ میں چترال نے گلگت کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیاحوں اور پاک فوج کے جوانوں نے پیراگلاٹنگ کے شاندار مظاہرے کئے اور پاک فوج کے ایس ایس جی جوانوں نے دس ہزار فٹ سے فری فال کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔