چترال(نمائندہ چترال میل)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق فرائض انجا م دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کو ششیں کررہی ہے، تاکہ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے۔انہوں نے سوشل میڈیامیں ہسپتال کے خلاف من گھڑت خبر کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کو میڈیسن بازار سے خرید کر لانے اوردیگرمسائل کے حوالے خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
اس حوالے سے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگوہوئی جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے