چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے متعدد عہدیداروں اور کارکنان نے پارٹی قائد سے مطالبہ کیا ہے کہ بی بی فوزیہ سمیت پارٹی کے دوسرے ارکان اسمبلی کے خلاف سینٹ کے الیکشن میں بک جانے کے بارے میں تمام ثبوت منظر عام پر لایا جائے جبکہ بی بی فوزیہ کی طرف سے قرآن پاک پر قسم اٹھاکر اپنی صفائی پیش کرنے کے بعد ان کی وضاحت کو نہ ماننے کا کوئی سوال بھی پید انہیں ہوتا۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر شاہد احمد، صدر ڈسٹرکٹ یوتھ ضیاء الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری فاروق علی شاہ، سینیر رہنما رضیت باللہ، اور ویلج کونسل صدور سمیع اللہ، محتاج الدین، امین جان، یخیٰ خان، صاحب نور، منظور قادر اور دوسروں نے کہاکہ بی بی فوزیہ نے پارٹی کی طرف سے وصول شدہ شوکاز کا جواب دینے کے باوجود اس پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی اور حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تشکیل کردہ پانچ رکنی کمیٹی خود ہی منظر عام سے غائب کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اڈیو ریکارڈ موجود ہیں جن سے ہم بی بی فوزیہ کے بے قصور اور ان کے خلاف گھناونے سازش کو ثابت کرسکتے ہیں اور ان ریکارڈ سے یہ بھی ثابت ہوتی ہے کہ اس سازش میں کوئی اور نہیں بلکہ پارٹی کے بعض لوگ ہی شامل ہیں جواپنے چہیتیوں کے لئے راستہ ہموار کررہے ہیں۔ پارٹی کے کے عہدیداروں اور کارکنان نے زور دے کر کہاکہ بی بی فوزیہ کے مسئلے کو حل نہ کرنے کی صورت میں چترال کے ورکرز ان شواہد کو خود منظر عام پر لاکر ان چہروں کو بے نقاب کریں گے جوکہ پارٹی کے لئے آنے والے الیکشن میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ پارٹی کارکن 2018ء الیکشن کے بارے میں لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومحکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
- ہومتھانہ لٹکوہ پولیس اہم کامیابی، ملزم کے قبضے سے 2 عدد (غیر قانونی اسلحہ) اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برامد
- ہوملوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی