ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ہسپتال عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کے توں جاری ہے

Print Friendly, PDF & Email

( چترال میل رپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے ہسپتال میں کچرا تلف کرنے والی مشین ہونے کے باوجود ہسپتال عملہ کچرے کو کھلے آسمان تلے آگ لگاتا ہے جس کی وجہ سے بد بو اور دھوئیں پورے علاقے کو متاثر کرتے ہیں خود ڈی ایج کیو کے کیچن میں اس دھوئیں کی وجہ سے بری حالت بن جاتی ہے اس سے قبل بھی اس لاپرواہی کی وجہ سے تین ملازمین معطل کیے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کے توں جاری ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔