سنگور میں لگائی جانے والی گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے مسلط کی گئی سیکشن فور کو گاؤں والوں نے مسترد کردیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اہالیان سنگور شاہ میراندہ نے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی ایس این جی پی ایل کے گاؤں سنگور میں لگائی جانے والی گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے مسلط کی گئی سیکشن فور کو گاؤں والوں نے مسترد کردیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں ان کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حقائق کے برعکس کام کرتے ہوئے مذکورہ گیس پلانٹ کے لئے زمینوں کے انتخاب میں غفلت برتی جبکہ منتخب کردہ زمیں میں گاؤں اور تعلیمی اداروں کے بیچ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت غیر معمولی حادثہ ہونے کا حدشہ رہے گا اور مذکورہ گیس پلانٹ جس کاتعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے اور انس کی تنصیب خالصتاً کاروباری غرض سے ہے۔ لہذاڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اس کاروباری کمپنی کے لئے لگائی جانے والی سیکشن فور کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں۔جبکہ مضافات میں بنجر زمین دستیاب ہونے کے باوجود ضلعی انتظامہ نے آبی زمینوں کا انتخاب کیا ور سرکاری نرخ پر زبردستی خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ غریب اور مظلوم علاقہ مکین اپنی انہیں زیر کاشت زمینوں سے اپنی روزی روٹی ھاصل کرتے ہیں جس سے ان کو محروم نہ کیا جائے۔