چترال کے علا قہ پرسن میں نو جوان شجاع الدین المعروف جاویدولدزیربلی نے بارہ بوربندوق سے خودپرفائرکرکے خودکشی کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)چترال کے علا قہ پرسن کے مقام پرایک شادی شدہ نوجوان شجاع الدین المعروف جاویدولدزیربلی عمر چھبیس سال نے بارہ بوربندوق سے خودپرفائرکرکے خودکشی کرلی۔خودکشی کی اصل وجہ معلوم کرنے لئے مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔بتایاجاتاہے کہ متوفی نے اپنے کمرے کادروازہ اندرسے بندکرکے خودپرگولی چلائی تھی۔بعدازں مقامی پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردی۔ چترال میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ایک محتاط اندازے کی مطابق گزشتہ چھ مہینوں کے دوران ضلع چترال میں بیس سے زیادہ خودکشی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں اکثریت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی ہے۔