یوسی یارخون کے پاورگول میں AKRSPکاتعمیر کردہ 850کلوواٹ بجلی گھر ڈیڑھ سال کام کرنے کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے خراب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ،سماجی کارکن نصیراحمد،سابق نائب ناظم یوسی یارخون سیدغلام الدین شاہ،(ر)حولدارشیرفرازاوردیگرنے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ یارخون یونین کونسل کے پاورگول میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کاتعمیر کردہ 850کلوواٹ بجلی گھر ڈیڑھ سال کام کرنے کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے خراب ہے مگر اسے دوبارہ چالو کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دینے سے علاقے کے ڈیڑھ ہزار صارفین سخت مشکل میں مبتلا ہیں۔ متعدد صارفین نے کہا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد سے بجلی گھر مکمل طور پربند ہے اور لوگ انتظار انتظارکرتے تھک گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صارفین کے گھروں میں بجلی کی میٹر کے بجائے پری پیڈ (pre-paid)کارڈلگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بعض صارفین کو یہ مشکل پیش آرہی ہے کہ مقامی مایکروپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی کنکشن نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ اس صورت میں ان کے پری پیڈ کارڈوں کا بیلنس ضائع ہوتا ہے۔ صارفین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ادارے کے پاس اب تک کوئی متبادل بندوبست نہیں ہے۔