بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے متاثرہ مالک نوروز خان ولد فرمان علی ساکن گرین لشٹ چترال نے حکومت، مخیر حضرات اور این جی اوز سے پُر زور اپیل

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے متاثرہ مالک نوروز خان ولد فرمان علی ساکن گرین لشٹ چترال نے حکومت، مخیر حضرات اور این جی اوز سے پُر زور اپیل کی ہے۔ کہ اُن کے ساتھ دوبارہ سر چھپانے کیلئے ضروری مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں مدد اور تعاون کیا جائے۔ جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ چترال پریس کلب میں اپنی آہ و زاری بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی صورت میں ایک آفت اُن کے گھر پر آن پڑی اور اُن کا ہنستا بستا گھر چند لمحوں کے اندر جل کر کھنڈر بنا گیا۔ اب وہ اور اُن کا خاندان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ ایک سفید پوش آدمی ہیں۔ اُن کے پاس وہ وسائل نہیں ہیں۔ کہ دوبارہ اپنا گھر تعمیر کر سکیں۔ کیونکہ گھریلو اخراجات کو پورا کرنا بھی اُن کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ ایسے میں سر چھپانے کیلئے ضر وری مکانات کی تعمیر کا سوچنا ہی محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے امداد کی اپیل کی۔ لیکن اُن کے پاس ایسے متاثرین کیلئے کوئی امدادی فنڈ موجود نہیں ہے۔ اس لئے اُنہیں مجبورا مخیر بھائی بہنوں اور این جی اوز سے اپیل کرنا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی۔ کہ چترال اور ملک کے دوسرے حصوں میں ہمدردبہن بھائی اُن کی ضرور مدد کریں گے۔ تاکہ وہ اپنے سر چھپانے کیلئے ضروری مکان دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ مخیر بہن بھائی موبائل نمبر 03462507188 – 03212372751 رابطہ کرکے مدد کر سکتے ہیں۔