چترال(نمائندہ چترال میل) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور چترال ویلیج کونسلوں نے مشترکہ طورپر شہر کو صاف رکھنے کے مہم کا آغاز کیا ہے۔جمعہ کے روز اتالیق پُل کے قریب جمع شدہ کچرے اُٹھانے کی مہم شروع ہوئی اس موقع پرضلع ناظم مغفرت شاہ،ٹی ایم او چترال قادر ناصر،اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال اورویلیج ناظمین موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او قادر ناصر اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال نے کہا کہ چترال شہر کے اندر ہر ناظم کی طرف سے 4افراد ٹی ایم اے کے ساتھ صفائی میں حصہ لیں گے۔جو اپنے ائریے کے کچرے کو ایک مقام پر جمع کریں گے۔وہاں سے ٹی ایم کے اہلکار اُنہیں گاڑیوں میں ڈال کر انہیں ٹھکانے لگائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔بعض مقامات پر کچرا اُٹھانے والی گاڑیوں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔تاہم ان مقامات کو صاف کرکے رہیں گے۔ٹی ایم او نے کہا کہ چترال شہر کے اندر صفائی کی حالت بہتر ہوچکی ہے۔جبکہ مزید بہتر ی کی کوشش جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے کسی بھی گاؤں میں کچرا جمع کرنے کے بعد انہیں اطلاع دی جاے۔توٹی ایم اے کا عملہ اُنہیں ٹھکانے لگانے کے لئے گاڑی کی سہولت فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کو صاف شہر بنانا اُن کا مشن ہے لیکن یہ اُس وقت کامیاب ہوسکتا ہے۔جب عوام اور ان کے نمائندگان بھرپور تعاون کرے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے