آج کی تصویر۔۔ خیبر پختونخواہ کی بہترین پولیس آفیسرز

Print Friendly, PDF & Email

خصوصی رپورٹ (اداریہ چترال میل) زیر نظر تصویر ان بہادر جوانوں کی ہے، جو کے پی کے پولیس آفیسرز ہیں۔ یاد رہے خیبر پختونخواہ پولیس دنیا کی بہادر فورس ہے۔ گزشتہ سالوں سے کافی قربانیاں پیش کی ہے۔ پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔2006سے اب تک کے پی کے پولیس 1204اہلکار کھو چکی ہے لیکن دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں کبھی متزلزل نہیں ہوئی۔ کے پی کے پولیس چیلنجز سے بھرپور دور میں مظبوط اور بہادر رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کی لہر نے صوبہ خیبر پختونخواہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دھماکوں،حادثات، سیکیورٹی فورسز پر حملے، خودکش بمبار حملوں کے خلاف پولیس بر سر پیکار ہے۔دہشتگردی کے خلاف لڑائی اور اصلاحات متعارف کرنے میں کے پی کے پولیس نے پولیس کی دیگر قیادت کیلئے ایک بے نظیر مثال قائم کی ہے۔ اس لئے عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس فورس کی قربانیوں اور بہادری کا علم ہونا چاہئے۔