جمعیت طلبائے اسلام لاہو ریونٹ کا ہمدرد سینٹر لاہو رمیں تقریری مقابلہ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

لاہو ر(نمائندہ چترال میل)جمعیت طلبائے اسلام لاہو ریونٹ کا ہمدرد سینٹر لاہو رمیں طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔تقریری مقابلہ میں چترال سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس اور سکول و کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقابلے میں شرکت کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔پہلی پوزیشن جامعہ اشرفیہ کے طالب علم افاق احمد نے حاصل کی،دوسری پوزیشن بھی جامعہ اشرفیہ کے طالب علم رحمت نبی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کمال الدین نے حاصل کی۔تقریب کا اہتمام جمعیت طلبائے اسلام لاہو ر یونٹ کے امیر شہزاد احمد نے کیا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس تھے۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو ادارہ نوائے چترال حافظ نصیر اللہ منصور،سیکرٹری ادارہ نوائے چترال حافظ اسد اللہ حیدر کے علاوہ لاہورمیں مقیم علماء اورطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی