ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال اور محکمہ صحت چترال کے اشتراک سے چترال لیویز کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے احاطے میں فری ڈسپنسری قائم کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال اور محکمہ صحت چترال کے اشتراک سے چترال لیویز کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے احاطے میں فری ڈسپنسری قائم کیا گیا۔ جو ایمرجنسی بنیادوں پر چترال لیویز کے جوانوں کو طبی امداد فراہم کرے گی۔ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار الملک، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز، ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر ارشاد ودیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسپنسری کے افتتاحی تختی کی نقاب کُشائی کی۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ لیویز کے جوانوں کیلئے اس ڈسپنسری کی اشد ضرورت تھی۔ اس سے فوری طور پر جوانوں کو فری طبی امداد دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہماری کوشش ہے۔ کہ ڈسپنسری کو ایک فل فلیج ڈسپنسری کی شکل دیں۔ اور انشا اللہ اس کو لیویز کے جوانوں کیلئے ایک بہتر طبی امداد کا مرکز بناکے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد آزان دو بچوں کو روٹا ویکسین کے قطرے پلائے۔ جو کہ پہلی مرتبہ ان بچوں کو پلایا گیا۔ جبکہ 9اقسام کی بیماریوں سے تحفظ کیلئے قطرے پہلے سے پلائے جارہے ہیں۔