حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں نوافسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں نوافسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ پشاورمیں تعینات محمد امتیاز ایوب (پی سی ایس، ای جی، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے بحیثیت سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات کے عمادعلی (پی ایم ایس، بی ایس۔19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور محمدایاز (پی اے ایس،بی ایس۔19)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ،اعجاز الرحمن (پی ایم ایس، بی ایس۔18) کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت سے آنے والے طیب خان (پی اے اینڈ اے ایس،بی ایس۔19) کواسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اسلام آباد واپس بھیج دیاگیا۔ اسی طرح ڈی او(ایف اینڈ پی) دیر بالا خان محمد(پی ایم ایس،بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ اورڈائریکٹر ایس ڈی یو، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شاہد علی کریم (او ایم جی، بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پی ڈی اے میں مزید تعیناتی کے لئے محکمہ بلدیات ودیہی ترقی کی صوابددی پر رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکواۃ،عشر وسماجی بہبود محمد ہمایون (پی ایم ایس، بی ایس۔18) کو تبدیل کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور لیٹیگیشن آفیسر محکمہ صحت،نور علی خان (گورنمنٹ پلیڈر بی ایس۔ 18) کو تبدیل کرکے انہیں اپنے بنیادی محکمہ کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ بالااحکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا کو اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ تاحکم ثانی ڈی او(ایف اینڈ پی) کا اضافی چارج بھی تفویض کردیاگیا ہے۔ اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔