چترال میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی اور سب ڈویژنل دفاتر میں محکمے کی انتظامی کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دفاترمیں کوئی فائل ورک نہ ہوسکے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ضلعی اور سب ڈویژنل دفاتر میں محکمے کی انتظامی کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دفاترمیں کوئی فائل ورک نہ ہوسکے اور دفتری سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئے جبکہ معمول کے مطابق مہینے کے آغاز میں ضلعے کے دور دراز علاقوں سے اپنے کاموں سے ضلعی دفاتر آنے والے اہلکاروں اور سویلین افراد کوبغیرکام کے واپس جانا پڑا۔ ڈی ای او مردانہ اور زنانہ دونوں دفاتر میں انتظامی کیڈر کے افسران سکیل 16سے 18تک تعینات ہیں جن کے کام چھوڑ نے کی وجہ سے دفاتر کے کام میں زبردست خلل پڑگئی۔ دریں اثناء آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر مظفرالدین نے پہلے ہی انتظامی کیڈر کو مناسب ترقی کے عمل سے محروم رکھنے کو ان کے ساتھ ذیادتی قرار دیتے ہوئے ان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔