محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی یکساں نظام تعلیم کیلئے نصابی اصلاحات

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی یکساں نظام تعلیم کیلئے نصابی اصلاحات۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں یکساں نظام تعلیم کو تدریجاً رائج کیا جارہا ہے اس سمت میں پہلا قدم درسی/ نصابی کتب پر نظرثانی ہے۔محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اب تک 1-5 کلاس کی کتابیں پرنظر ثانی کرکے انہیں آسان بنادیا ہے۔ ان کتابوں سے طلباء کی ذہنی نشونما ہوتی ہے اور نظریات اور خیالات واضح ہوتے ہیں لہذا اب طالبعلم رٹا لگانے کی بجائے مواد کو سمجھتے ہیں۔ محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دوسرا قدم 1-5 تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 1-5 کلاس تک یکساں امتحان ہیں۔ ان دونوں اقدامات سے تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔
محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے کلاس 1-5 کی کتابوں پر نظرثانی ہوچکی ہے۔ کلاس 6-8 تک مارچ 2018 میں مکمل ہوجائے گی اور 9 کلاس کی کتابیں جون 2018 تک نظرثانی/ بہتر بنانے کے لئے حوالے سے مکمل ہوجائیں گی۔ خیبرپختونخوا محکم تعلیم تعلیمی اصلاحات کے تصور سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم چلارہا ہے۔محکمہ خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات لانے میں پرعزم ہے اور اس کے پروگرام ایف ایم ریڈیو سے ہر بدھ کو نشر ہوتے ہیں۔