(چترال میل رپورٹ)نظامت ثقافت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ثقافت سے وابسطہ مختلف آرٹسٹوں کے لئے مالی معاونت کے منصوبے کا اعلان کیاہے جس کے تحت اُنہیں ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنر وں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اضلاع مالاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر اور چترال کے آرٹسٹوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر سے متعلقہ فارم حاصل کرکے بھر دیں اور مزید کاروائی کے لئے اُن کے دفاتر میں واپس جمع کریں۔ تاکہ ضروری غور و خوص کے بعد میرٹ کی بنیاد پر اُن کو حتمی شکل دی جاسکے اور مستحق ثقافتی فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے درگئی اور بٹ خیلہ سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو پہلے ہی سے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



