پشاور (نما یندہ چترال میل)امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی جینیاتی مشینی مقابلے (iGEM)میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی طلبہ کی ٹیم کو بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے اعزازی شیلڈز سے نوازا۔اعزازی شیلڈ دینے کی تقریب محکمہ پی اینڈ ڈی کے کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوئی جس میں سیکاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ریاض خٹک،ڈین سیکاز یونیورسٹی اعظم العصر،ڈائریکٹر و ٹیم سپر وائزر ڈاکٹر فیصل،محکمہ پی اینڈ ڈی کے چیف انڈسٹریز میاں عاصم اسماعیل و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر سیکاز یونیورسٹی پشاور کی زیر میزبانی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء جنہوں نے گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر بوسٹن میں عالمی جینیاتی مشینی مقابلے میں سلور میڈل جیتا تھا کو اعزازات سے نوازا گیا اور ان کی سائنسی تحقیق کی پذیرائی کی گئی۔مذکورہ تحقیقی ٹیم نے ایک رپورٹر مچھلی بنانے کے حوالے سے اپنا تحقیقی کام کیا تھا جو تازہ پانی میں بھاری دھاتوں کی آمیزش کا پتہ چلانے اور آمیزش ہونے پر اپنا رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس عمل کیلئے درکار جینیٹک (ڈی این اے)سرکٹ بھی ٹیم نے ہی ڈیزائن اور تیار کیا تھا جس کا بیکٹریا سیل میں ٹیسٹ کیا گیا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس تجربہ سے ملک بھر میں مچھلی کی افزائش کرنیوالوں کے روزگار اور صارفین کی صحت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔تحقیقاتی ٹیم میں محمد داؤد،اشما فاروق،حسن رضا،حسنین قاسم،عائشہ خان،بابر نواز،شہزاد جہانگیر،شاہیر علی،حارث عالم،محمد اسماعیل و دیگر شامل تھے جنہوں نے سیکاز یونیورسٹی کی میزبانی میں مذکورہ مقابلے میں حصہ لیا جبکہ ٹیم میں دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء بھی شامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد خان بنگش نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی مذکورہ تحقیق مصنوعی حیاتیات کے شعبے میں مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی اور اس سے عالمی اور پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مشن میں حصہ لینے والے طلبہ کا جذبہ قابل قدر ہے جنہوں نے مستقبل کے لئے ایک عظیم کوشش کی ہے۔انہوں نے ٹیم کو پاکستان کے لئے سلور میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم تحقیق کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں اور اس حقیقت کو iGEMٹیم نے ثابت کر دیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان کی زیر صدارت پولیس لائن میں دربار کا انعقاد
- ہومایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) چترال کے زیراہتمام آفاق انسا ئیکلو پیڈیا کوئز کمپٹیشن کی تقریب
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر نذیر حسین شاہ (مرحوم)
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان (PSP) نے ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں موجود مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے تفصیلی معائنہ کیا۔
- ہوممحکمہ ایلمنٹر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اسپیشل امپلی منٹیشن یونٹ کے زیر اہتمام چترال میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
- ہومانتقال پُرملال ،،ڈاکٹر نذیرحسین شاہ انتقال کرگئے۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے تھانہ کوغوزی کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات اور منشیات فروشان کے خلاف پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
- ہومشہید اسدالرحمن ولد عبدالرحمن کو ہفتے کے روز آبائی قبرستان احمد آباد بمبوریت میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
- ہومحکومت خیبرپختونخوا نے پی ایم ایس گروپ گریڈ 18 کے تیس افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں ترقی دیدی
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان (PSP) کا تھانہ ایون کا سرپرائز وزٹ