چترال (محکم الدین) ایون یوتھ آرگنائزیشن کے زیر انتظام فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپر اسٹار فٹبال ٹیم درخناندہ کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فالکن ٖفٹبال ٹیم چترال نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اختتامی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے نائب صدر امین الرحمن تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ایس ایچ او ایون امان اللہ، ممتاز ادیب و شاعر و سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر، زاہد عالم، استاد خورشید اور محمد سجاد شامل تھے۔ فالکن ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول کیا۔ اور کھیل کے اختتام تک گول کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم کے معروف کھلاڑی محمد رسول نے بھی حصہ لیا ۔ جنہوں نے گول کرکے فالکن ٹیم کو کامیابی دلائی۔ ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا۔کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کیلئے کھیل کی صورت میں صحت مند تفریح مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ اور چترال کے مختلف مقامات پر سٹیڈیم کی تعمیر پر کا م ہو رہے ہیں۔ ا س لئے یہ ضروری ہے کہ نوجوان کھیل اور تعلیم دونوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ پی ٹی آئی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ایون کیلئے اہم کام کئے۔ جن میں ایون آر سی سی پُل، سید آباد سپورٹس سٹیڈیم، اور گرلز کالج شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بے شمار نوجوانوں کو مختلف اداروں میں روزگار کے مواقع ملے ہیں۔ اس لئے نوجوان طبقے کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ تاکہ مستقبل میں اُن کیلئے مزید کام کئے جا سکیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کیلئے اُنہیں بطور مہمان خصوصی اعزاز دینے پر ایون یوتھ آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنی طرف سے رنر اپ ٹیم کیلئے پانچ ہزار، ونر ٹیم کیلئے دس ہزار اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کیلئے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ علاقے کے بزرگ شخصیت عنایت اللہ اسیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر سے مطالبہ کیا۔ کہ سید آباد سٹیڈیم کو مکمل کیا جائے۔ موجودہ گراؤنڈ تک پہنچنے کیلئے روڈ کی تعمیر، کھلاڑیوں کیلئے چینج روم اور گراؤنڈ کو سیلاب سے بچانے کیلئے حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گراؤنڈ ایون سکول کے سنئیر طلباء کی کوششوں سے تعمیر ہوا۔ اس لئے اس کی حفاظت کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ منشیات سے پاک تفریح کیلئے اس قسم کے صحت مند کھیل نوجوانوں کیلئے ہونے چاہیئں۔ سُپر اسٹار فٹبال ٹیم درخناندہ کے کھلاڑی زاہد کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ بعد آزان مہمان خصوصی نے ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔