چیف سیکرٹری خیبر پختونخوامحمد اعظم خان نے بورڈ آف ریونیو کے تربیتی اجلاس سے غیر حاضر ضلعی افسران کے خلاف سختی سے نوٹس لیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوامحمد اعظم خان نے بورڈ آف ریونیو کے تربیتی اجلاس سے غیر حاضر ضلعی افسران کے خلاف سختی سے نوٹس لیا ہے۔محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ آئندہ بریفنگ میں تمام ڈویژنل کمشنروں سے لیکر پٹواریوں تک تمام متعلقہ سٹاف کو بریفنگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جائیداد کے معاملات فوری طور پر حل کئے جائیں جس کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو،خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضابطہ کار کے دستاویزات ارسال کئے ہیں۔انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ابتدائی معلومات فراہم کرنے کے لئے بورڈ آف ریونیوکے نمائندے ڈویژن کی سطح پر ضلعی انتظامیہ کو بریفنگ دیں۔ضابطہ کے مطابق 6دسمبر کو پشاور،7دسمبر مردان،8دسمبر ہزارہ،12دسمبرکوہاٹ، 14دسمبر بنوں،15دسمبرکو ڈی آئی خان اور 20دسمبر کو ملاکنڈ ڈویژن ابتدائی معلومات کی بریفنگ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔