چترال(بشیر حسین آزاد)ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی مختلف علاقوں کے عمائیدن سے ملاقات،پراجیکٹ لیڈوروں کو کام ایمانداری سے کرنے کی ہدایات،جمعہ کے روز ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے اپنے رہائش گاہ زرگراندہ میں چترال کے مختلف علاقوں کے وفود سے ملاقات کی اور اُن کی مسائل سُنی۔اس موقع پر ایم این شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ چترال ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہے جس کا مجھے احساس ہے۔جبکہ چترال ٹاون میں ترقیاتی منصبوں پراب کام کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور مزید چھوٹے موٹے منصوبوں پر کام شروع کیے جارہے ہیں جس کے لئے مختلف علاقوں میں پراجیکٹ دئیے گئے ہیں اور یہ پراجیکٹ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر علاقے میں کاموں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دئیے جارہے ہیں۔اُنہوں نے پراجیکٹ لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کے کاموں کا جال بچھائے اورپراجیکٹوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے پورا کریں۔موقع پر ایم این اے نے وفود کے مسائل بھی سنے اور اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ایم این اے نے کہا کے چترال کے مختلف دیہات جہاں ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی اُنہیں ٹرانسفارمر بہت جلد فراہم کیے جائینگے۔ایک سوال کے جواب پر ایم این اے نے کہا کہ لوئر چترال میں اس مہینے گولین گول ہائیڈرو پاؤر ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوجائیگی جبکہ اپر چترال کے لئے بجلی کی ترسیل میں پیڈو کی طرف سے کچھ پیچدگیوں کا سامنا ہے جس کے لئے میں گرڈ اسٹیشن میں ایک بڑے ٹرانسفارمر کے تنصیب کیلئے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کرکے اس مسئلے کا حل بھی بہت جلد نکالونگا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے لئے گیس پلانٹ کی تنصیب میں بھی زمین کی خریداری میں تھوڑی بہت پیچدگیوں کو سامنا ہے اور ٹاون ایریا میں زمین کی قیمت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کا بھی حل نکالا جارہا ہے اور چترال ٹاون سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر گیس پلانٹ کے لئے زمین کی خریداری متوقع ہے۔جس کے لئے اعلیٰ حکام ہز ہائی نس کریم آغا خان کے دورہ چترال کے فوراً بعد چترال آئینگے۔اُنہوں نے گولدور پل کی تعمیر میں تاخیر کے بارے میں کہا کہ ٹھیکہ دار پل کے لئے لکڑی کی ترسیل میں خلل کا کہہ رہا ہے جس کے وجہ سے کام میں تاخیرہوا ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائیگی۔جبکہ اب پرمٹ پر بھی پابندی ہٹائی گئی ہے۔اُنہوں نے پل کے ٹھیکہ دار کو تاکید کی کہ وہ جلد ازجلد تعمیراتی لکڑی کا بندوبست کرکے پل پر کام شروع کریں تاکہ علاقے کے عوام کو آمدورفت میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا
- مضامیندادبیداد۔۔فلسطین کی جنگ کے اثرات۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔