چترال (نما یندہ چترال میل) جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے ٹاؤن ہال میں ایک کھلی کچہری منعقد کرکے مختلف سرکاری محکمہ جا ت کے خلاف شکایات سن لی اور متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کو ان شکایات ومسائل کو دور کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اس دوران شکایات کے ازالے کے لئے کام شروع کیا جائے اور شکایت کنندگان سے اس پراگریس سے بھی باخبر رکھا جائے اور کھلی کچہری ایک فعال اور مفید فورم ثابت ہو۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ اور تمام وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی موجودگی میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پیسکو پر شکایات کی بوچھاڑ کردی جبکہ لواری ٹنل سے ٹریفک کا باقاعدہ گزر شروع ہونے کے باوجود مسافروں او رسامان کی کرایوں میں کمی نہ ہونے کی شکایت بھی تواتر سے ہوئی۔ اسی طرح ضلعے کے دورافتادہ علاقہ بروغل کو ضلع سے ملانے والی ژوپو اور اناوج کے مقامات پر پلوں کی تعمیر کی اشد ضرورت کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اس موقع پر چترال میں محکمہ صحت سے متعلق شکایات بھی سامنے آئے اور بازار میں نقلی اور غیر معیاری ادویات کی بھر مار، ہسپتالوں میں کمی کی طرف توجہ دلائی گئی جبکہ محکمہ جنگلات میں عمارتی لکڑی کے لئے ٹمبر پرمٹ کے حصول کے لئے طریقہ کارکو سہل بنانے کی ضرورت پر بھی حاضریں نے زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر نے کہاکہ ان کا چترال پہنچنے سے پہلے ہی بجلی کی شدید قلت کے بارے میں جانتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پہلی مرتبہ چترال پہنچنے کے بعد اپنی دفتر آنے سے پہلے مقامی گرڈ اسٹیشن گئے اور چارج لینے کے بعد سب سے پہلے گولین گول کا دورہ کیا جہاں 108میگاواٹ پیدواری صلاحیت کا بجلی گھر زیر تعمیر ہے۔ا نہوں نے کہاکہ کھلی کچہری میں نشان دہی کردہ مسائل و شکایات پر محکمہ جات کی طرف سے کاروائی کی رپورٹ اگلے ماہ کی نشست میں پیش کیا جائے۔ا نہوں نے کھلی کچہری سے ایگزیکٹیو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس دینے کا حکم دے دیا اور کہاکہ کھلی کچہر ی افسران کی غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، اے سی چترال عبدالاکرم خان اور ضلعی انتظامیہ کے دوسرے افسران سید مظہر علی شاہ، فداء الکریم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ