خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے خاتون اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس پوسٹ کیلئے سیلیکشن کو حتمی شکل دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس(بی پی ایس۔18) کی پانچ اسامیوں،خاتون اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی(بی پی ایس۔18) کی چار اسامیوں اور نظامت آثار قدیمہ اور لائبریریز میں جونیر سکیل سٹینو گرافر کی ایک پوسٹ کیلئے سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اپنی سفارشات،متعلقہ محکموں کو20۔اکتوبر2017کو بھجوا دی ہیں۔اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل،خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔