پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشینز مینجمنٹ ایسوسیشن چترال کے نجی شعبے میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشینز مینجمنٹ ایسوسیشن چترال کے نجی شعبے میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔
تنظیم نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے سرکاری سکولوں کا ٹورنمنٹ ختم ہونے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں
گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں صرف نجی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔
ٹورنمٹ کا مقصد نجی تعلیمی ادارون کی حوصلہ افزا ئی ہے۔ہماری ایسوسیشن ملاکنڈ بورڈ کے ریجن مین ہونے والے ریگولیرٹی اتھارٹی
کے انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔ہمارا ریجن پشاور ہے۔چترال کے نجی ادارے پشاور بورڈکے ساتھ ملحق رہیں گے۔ملاکنڈ بورڈ
چکدرہ کے ساتھ الحاق کی کوشش کی گئی تو چترال کی اساتزہ برادری، طلباء، طالبات اور پبلک کی طرف سے مزاحمت کی جائے گی اور
چترال کے لئے ایک بورڈ کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا جائے گا۔ڈگری کی سطح پر ہماری ایسوسیشن سرکاری تعلیمی ی اداروں کی تقلید کرے گی۔
2017-18 کے انتخابات کے لئے اگر سرکاری کالجوں نے شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے ساتھ الحاق برقرار رکھا تو نجی تعلیمی
ادارے بھی نو تعمیر چترال یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے لئے مزید ایک سال انتظار کریں گے۔اور یہ اقدام چترال کے تعلیمی اداروں کے
ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف چترال کے مفاد میں ہوگا۔