ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی تبدیل، ارشاد سدھیر(پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر چترال تعینات

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)صوبائی حکومت نے منگل کے روز پی ایم ایس افیسر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس (سابق ڈی ایم جی) سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے افیسر ارشاد سدھیر کو ڈپٹی کمشنر چترال مقرر کردیا ہے۔ شہاب حامد یوسفزئی اس سال کے اوائل میں اسامہ احمد وڑائچ کی پی کے 661کے حادثے میں شہادت کے بعد چترال میں تعینات ہوئے تھے۔