دروش(نمائندہ چترال میل) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی طرف سے ارسون کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد شدہ رقم ہفتے کے روز دروش میں تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ارسون کے مقام پر آنیوالے سیلاب میں متاثر ہونے والے افرادکیلئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔ بیت المال پاکستان کے ذریعے ان متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے لئے انتظامات کئے گئے اور ہفتے کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کے دفتر میں امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر امیر مقام کے پرسنل سیکرٹری امین الحق، پرسنل اسسٹنٹ عادل خان،مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سید احمد خان،معروف عالمدین قاری جمال عبدالناصر، نوید الرحمن چغتائی، شوکت الملک، وی سی ناظمین عمران الملک، طارق عزیز،مولانا سمیع اللہ ناظم ارسون، لوخان صوابی، محمد اقبال نمائندہ دیر،ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال محمد یونس، تحصیلدار دروش میں محمد غفران اور عبدالسلام، حاجی شیر بہادر، نظام الدین کونسلر شیشی کوہ وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ 21افراد کو فی کس 50/50ہزار روپے کے چیک دئیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے سیداحمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال کے عوام کیساتھ ہر ممکن تعاون اور چترال کی ترقی میں مکمل دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا بھی کیا ہوا۔ امیر مقام کے پرسنل سیکرٹری امین الحق اور پرسنل اسسٹنٹ عادل خان نے اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر کی طرف سے ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے