اسلام آباد (نمائندہ چترال میل) وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام کی زیر صدارت کیبینٹ بلاک اسلام آباد میں توانائی وپانی وسائل کا کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری پانی و وسائل، ممبر واٹر، ممبر پاور، جنرل منیجر نارتھ اور وزارت کے دیگر ایلی حکام نے شرکت کی۔ انجنیئر امیر مقام نے سختی سے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ اور ہنگامی بنیادوں پر تمام منصوبوں کو معیاری اور پلان کے مطابق بر وقت پائی تکمیل تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے گولین گول پراجیکٹ چترال کو بھی امسال دسمبر تک مکمل کرنے ٹرانسمیشن لائن چکدرہ سے چترال تک 200کلومیٹر کو تین حصوں جن میں گولین گول چترال، چترال چکیاتن،چکدرہ شامل ہے کو تقسیم کرکے دن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیاکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مستقل طورپر خاتمہ ہوجائے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا وزیر اعظم پاکستان انشاء اللہ دسمبر 2017میں گولین گول پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جس سے چترال کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے ورسک، درگئی،چترال اور تربیلا پاور ہاوسز کو جلد از جلد اپ گریڈ کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئے۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ منصوبے شروغ کئے گئے ہیں ان کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا جو ہمارا یجنڈا اور وژن ہے، بہت جلد مختلف سائٹ کا خود بھی دورہ کرکے جائزہ لونگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے