برما کے روہنگیا مسلمانو ں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے احتجاج کیلئے جمعہ کے روز اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)برما کے روہنگیا مسلمانو ں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اور مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر عالم اسلام کی مجرما نہ خاموشی پر احتجاج کے لئے جمعہ کے روز اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم کے صدر حافظ خوش ولی خان اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کی جوکہ شاہی بازار کے جامع مسجد سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ عام میں بدل گئی۔ جلسے سے حافظ خوش ولی خان اور مغفرت شاہ کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ برما کے مسلمانوں کو ان کے ناکردہ گناہو ں کی سزا دی جارہی ہے لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی ہے۔ا نہوں نے حکومت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ وہ امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرے۔ جلسہ بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوگیا۔