چترال (محکم الدین) چترال انوسٹر کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفاقی اداروں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) پی سی ایس آئی آر اور صوبائی حکومت کی نمایندگی کرنے والے اداروں معدنیات، صنعت اور سیاحت سے وابستہ ذمہ داروں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ کہ چترال کے آبی ذخائر کو جس میں چترال سمیت پاکستان کی آبادی کے بڑے حصے کی زندگی کا دارومدار ہے کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گلیشئرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ چترال کے آبی ذخائر سے پیدا ہونے والی بجلی سے 30میگا واٹ بجلی بنیادی قیمت پر چترال کو دی جائے۔ تاکہ چترال کے جنگلات پر ایندھن کے لئے کٹائی کی وجہ سے پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ۔ کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور لواری ٹنل کے کھلنے سے اس علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لئے چترال کے مردو خواتین یوتھ کو خطے میں کام آنے والی زبانوں، ہنر اور ٹیکنالوجی کے ٹریننگ فراہم کئے جائیں۔ چترال میں ٹورزم کے فروغ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اور ایکو ٹورزم کی راہ ہموار کرکے سیاحوں کیلئے آمدورفت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا۔کہ چترال میں بڑے پیمانے پر آبی وسائل کی فراوانی سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ہائیڈرو جنریشن اور مائننگ کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے آسان اقساط کے قرضے مہیا کئے جائیں۔ چترال چیمبر آف کامرس کی اپگریڈیشن اور مائننگ کی دریافت، ریسرچ کیلئے انٹر پرائز ڈویلپمنٹ فنڈ فراہم کئے جائیں۔ اور چترال میں منرل پارک، جیمز اینڈ جیولری مارکیٹ بنائی جائے۔ چترال میں کاروباری اور سیاحتی سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے چترال سے گلگت اور چترال سے قریبی برادر اسلامی ملک تاجکستان کے شہر خروگ کیلئے پروازیں چلائی جائیں۔ کانفرنس سے، ڈائریکٹر پی سی ایس ٓئی آر لیبارٹری فریداللہ جان، سنیٹر حاجی غلام علی، سیکرٹری مائن اینڈ منرل ڈویلپمنٹ صوبہ خیبر پختونخوا ظہیرالسلام اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم جبکہ چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے سرتاج احمد خان نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م