انسولین فارلائف پروگرام کے تحت اب تک ذیابطیس کے 11203 مریضوں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیاجارہاہے۔ خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا کے موجودہ حکومت کی طرف سے صوبے میں ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کرنے کے لئے شروع کردہ انسولین فارلائف پروگرام کے تحت اب تک ذیابطیس کے 11203مریضوں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جنہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیاجارہاہے۔ یہ بات انسولین فارلائف پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی طرف سے پروگرام کی کارکردگی سے متعلق محکمہ صحت کو پیش کردہ چوتھی رپورٹ میں بتایا گیاہے۔
یہ پروگرام مارچ 2014 ء میں شروع کیاگیاتھاجس کے تحت صوبے کے کئی اضلاع بشمول پشاور، بنوں،سوات، صوابی،چترال، کرک،ڈی آئی خان، مردان،ایبٹ آباد،لوئر دیر،کوہاٹ،ہری پور، مانسہرہ اورنوشہرہ میں ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کرنے کے لئے سنٹر ز قائم کیے گئے۔جن میں اب تک مجموعی طورپر 11203 مریضوں کو رجسٹرڈ کیاگیاہے۔
رپورٹ کے درج تفصیلات کے مطابق اب تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں 2381،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 1864،خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 1197،بنوں میں 1516،سوات میں 817،صوابی میں 320،چترال میں 76، کرک میں 841، ڈی آئی خان میں 344،مردان میں 361، ایبٹ آباد میں 229،لوئردیر میں 124،کوہاٹ میں 139،ہری پور میں 343،مانسہرہ میں 166 اورنوشہرہ میں 474 مریضوں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں باقاعدگی سے مفت انسولین فراہم کیاجارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔