محکمہ شماریات مردم شماری کے مطابق ضلع چترال کی کل آبادی 447362پر مشتمل ہیں۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ) ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تکمیل پر حتمی رپورٹ شائع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چترال کی کل آبادی 447362پر مشتمل ہیں۔ مردم شماری نفوس میں دیہی ایریا مرد کی تعداد 199479ہیں جبکہ شہری ایریا مرد کی تعداد 26357ہیں، کل مردانہ آبادی کی تعداد 225846ہیں۔ اسی طرح دیہی ایریا زنانہ کی تعداد 198078ہیں جبکہ شہری ایریا زنانہ کی تعداد 23437ہیں، کل زنانہ آبادی کی تعداد 221515ہیں۔ ٹوٹل شہری مرد و زن کی تعداد 447362ہیں۔ اسی طرح خواجہ سراؤں کی تعداد شہری ایریا میں 0ہیں اور دیہی ایریا میں 1ہے۔ اور اسی طرح گھروں کی تعداد شہری ایریا میں 7063ہیں جبکہ دیہی ایریا میں 54556ہیں۔ ٹوٹل گھروں کی تعداد 61619ہیں۔ یاد رہے کہ 1998؁ء کے مردم شماری کے مطابق ضلع چترال کی کل آبادی 318689تھی۔ ایک سال کے اندر شرح اضافہ 128673رہا اور آبادی کی شرح 1.80%رہا۔