عید….ڈینگی ڈینگی چترال نہ پہنچ جائے؟۔۔ تحریر۔شہزادہ مبشرالملک

Print Friendly, PDF & Email

٭ واقعی قربان عید۔
اس سال… چترال… بھر میں قربانی کے جانورہی… قربان… نہ ہوئے بلکہ اہلیاں چترال بھی… بچوں، بیویوں اور نمود نمائش کے ہاتھوں بازاروں، دوکانوں، گلیوں،محلوں اور… قصائیوں… کے ہاتھوں… بے دردی… سے… قربان ہوتے رہے… اگر غور کیا جائے تو اصل عیدبھی دوکانداروں اور قصائیوں نے منائی اور… مبارک باد… کے بھی وہی مستحق ہیں پھر بھی ہم بوجھل دل کے ساتھ آپ سب کو… عید اکبر… کی مبارک باد پیش کرتے ہیں…. جو اپنا سب کچھ… لُٹا… کر فقط ایک دن کی بنوٹی عزت کی خاطر اپنا مال و دولت دوکانداروں کی تجوریوں میں بھر دئیے اور یہ تک سوچناگوار نہ کیا کہ ہمارے پڑوس میں بھی کوئی یتیم پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ عید مبارک وصول کر رہا ہے ہمارے قریب ہی کہیں کسی بے سہاربچی کے پاؤں مدتوں سے چمکتی ہوئی سینڈل کی آرزومیں لہولہاں ہوئے جارہے ہیں یہ ہم نے خیال بھی نہیں کیا کہ کسی دروزے کے پیچھے بیوہ خاتون کی نا امید نگاہیں ہمارے امیری کا ماتم کر رہی ہیں کاش ہم یہ سب پہلے ہی سوچ لیتے تو مجبور، لاچاراورفقیر کے ہاں بھی عید اکبرکی رونقیں ذیادہ دیر کے لیے نہ صحیی مختصر وقت کے لیے تو آتے۔
٭ گوشت بچاو مہم۔
مصدقہ زرایع کے مطابق… شہرچترال… میں گوشت بچاو اور فریزز بھرؤ… مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اور لوگ دل کھول کے اس مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔جس بندے سے بھی عید ملو تو بکرے کی خوشبو یا گائے کی بدبو آپ کو ضرور ملے گی۔ لوگ بجلی نہ جانے کے لیے… جنگلاات استاد… کے ذریعے تعویز بھی بنواچکے ہیں۔ جو لوگ چترال پاور سے منسلک ہیں وہ… منت مان چکے ہیں اگر خیر سے گوشت ہضم کر گئے تو آگے سال اور بھی بڑے سائز کے فریزز لیں گے تاکہ اس میں پورا سانڈ سما سکے… پاور کمیٹی کے یاروں نےSrsp کے پاور فل بجلی جو…. ابابیل… بیٹھنے سے ٹریپ کر جاتی ہے اگر ٹریپ نہ کرئے تو… خوش مرحوم… کی یاد میں بکرا شو کے اہتمام کا وعدہ کر چکے ہیں۔
صوبیدار محبوب مرحوم سے کسی نے کیا میکی جان ”مکھیان بہت کم ہوچکی ہیں کیا وجہ ہے؟ بے ساختہ فرما گئے… خشٹاران تبلغی لغل گونیان مگس کھیوتے گونی۔“ اب اللہ کے فضل کرم سے جو لوگ دین کے ساتھ وابستہ ہیں ان کے لیے رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اس کی ایک جھلک… تبلغی مرکز کی تعمیر اور مدرسوں کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں قربانی کے بڑے جانوروں کی فراوانی اب مدرسوں کے ساتھ ساتھ غریبوں کے گھروں میں بھی گوشت کے باربی کیوز پارٹیاں جاری ہیں اب قربانی کا گوشت لینے والا کوئی نظر ہی نہیں آتے گھروں میں اگر کسی غریب کے لیے آدھا پاؤ گوشت دیا جاتا ہے وہاں مولویوں کے طفیل دس بیس کلو گوشت ہر ایک کو دستیاب ہے۔ اگر اکہیں کمی کوتاہی ہے تو فریج فریز اور بجلی کی جو… رنگ میں بھگ ڈالنے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔
٭ بچوں کی قربانی۔
مرحوم اسامہ وڑایچ… کے بعد ہمارے چترالی افیسرز میں… مجھے جناب اکرام صاحب اسسٹنٹ کمشنرچترال… فعال افیسر… نظر آتے ہیں جوبنیادی ضروریات کی چیزوں، اشیاء خورد نوش اور بازار میں… حفظان صحت… اور صفائی کے حوالے سے حرکت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں چترال کے مسائل کا جتنا… رونا… میں روتا رہا ہوں وہ بھی سب کے سامنے ہے میں جناب کی نگائیں بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک زور شورسے جاری… آئس کریم… کے کاروبار کی جانب موڑنا چاہتا ہوں جو اس سال چترال بھر میں سائیکل،موٹرسائیکل اور چھوٹے گاڑیوں میں گلی گلی میں جاری ہے پلاسٹک کی آلودگی کے علاوہ یہ مجھے لگتا ہے کہ ناقص اجزا سے بن رہی ہیں میں مدتوں فوڈپراسیسنگ کا ماسٹر ٹرنررہا ہوں اس لیے ان خدشات کا اظہار کررہا ہوں کہ ان… آئس کریم… میں… مضر صحت اجزا کا تناسب مجھے بہت زیادہ نظر آتے ہیں ان میں سکرین،سٹرک اسیڈ، پوڈر،کالرزشامل ہیں۔ سنا ہے… گہریت… میں ان کا کارخانہ کھلا ہوا ہے… اب یہ آپ کی ذ مہ داری ہے کہ اس…کارخانہ… کا بنفس نفیس وزٹ فرمائیں کہ وہ… حفظان صحت… کے اصولوں کے مطابق بھی ہے یا نہیں اس میں پانی، برتن اور اوزار کا استعمال کیسے کیا جارہا ہے۔ ہمیں کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں اس کاروبار کی بدولت بہت سارے بے روزگار روزی کمارہے ہیں اگر کہیں کوئی کمی اور کوتائی ہے اسے دور کیا جائے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو کہیں….کاروبار اور روزگار.. کی آڑ میں… زہر… کھیلا… کر… قربان… تو نہیں کر رہے؟
٭ مرحبا ڈینگی۔
آج کل… ڈینگی صاحبہ… کے حملے بڑی زور شور سے جاری ہیں۔… انصاف کی حکومت… میں چوہوں کی یلغار کے بعد ڈینگی ایک وبا کی صورت اختیار چکی ہے… ماہرین… کا کہنا ہے اس کی نشونما کے 18 سے 24 ڈیگری کے موسم میں بڑا ہی خوشگوار ہوتا ہے جو چترال میں اکتوبر کے مہینے تک دستیاب ہے۔ اس بیماری کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کرنے کے آسان اور محفوظ زرایع… سیکنڈھینڈ ٹائیرز…ہیں جواس مرض کو پاکستان تک پہنچانے میں مدد گار واقع ہوئے ہیں اب… KPK … کے مختلف اضلاع میں یہ وبا پھیل چکی ہے اور چترال میں پنجاب… پشاور… اور مختلف شہروں سے پرانے ٹائیرز لائیں جارہے ہیں دنین سے لے کر چترال شہر کے مختلف ایریاز میں… پنچریرز… اور کباڑ… خانوں میں ایک ان ٹائرز کے کافی ذخائر موجود ہیں کہیں ان کی وجہ سے چترال میں بھی… حضرت ڈینگی… ڈینگی ڈینگی پہنچ نہ جائے میری درخواست ہے ان مقامات پر حفاظتی اقدامات اور اسپرے کرائیں جائیں اور اس کے کاروبار کرانے والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس ٹائیرز کو ڈھانپ کر رکھیں اور اس سیزن میں ان پر اسپرے کرائیں اور بارش کی پانی کو ان کے اندر نہ جانے دیں تاکہ ان کے انڈے ٹائیرز کے اندر ضائع ہوسکیں۔کہتے ہیں کہ مچھر ایک کلومیڑ کے ایریا کے اندر… چھاپہ مار کاروئی… کرسکتا ہے۔ اور چترال شہر کا کوئی بھی گوشہ ان کی رنج سے دور نہیں اگر یہ… تشریف… لائے تو بہت مسلہ ہوگا اس لیے پیشگی کچھ کیجئے۔

٭ قصاب خانے کے مہمان۔
اگر چہ ہمارے مطالبے پر کتوں کے خلاف ایک… ٹرالی بھر… کاروئی ہوئی اور ایک دوست نے مجھے وہ تصور پوسٹ کیا جس ٹرالی میں مرے ہوئے کتے لوڈ تھے اور نیچے لکھا تھا ” ان کے اصل قاتل آپ ہیں“ بحرحال شکریہ تما کرم فرماوں کا کہ شہر کے حالات کچھ بہتر ہوئے پھر بھی… قصاب خانے… میں رات دس بجے کے بعد ایک جم غفیر آپ کے ہاتھوں قربان ہونے کو تیار بیٹھے ہیں۔ اس لیے ایک نظر اس جانب بھی… ۔
٭٭٭٭